سمندری طوفان ارما کئی جزائر کی تباھی، 12لاکھ متاثرین اور 23افراد کی ھلاکتوں کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا اور جارجیا سے آج ٹکرائے گا،طوفان کے نتیجے میں 150میل فی گھنٹے کی رفتار سے ھوائیں چلیں گی ۔ فلوریڈا کے گورنر نے ارما کو بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کھناہے کہ طوفان کے نتیجے میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا انخلا متوقع ہے جس میں 60لاکھ افراد کو فلوریڈا اور جارجیا چھوڑنے کی ھدایت کی گئی ہے۔
سمندری طوفان ارما نے پھلے جزائرغرب الھند ، ھیٹی، بھاماس اور کیوبا کے ساحلی علاقوں میں تباھی مچائی اور اب اس کا رخ ریاست فلوریڈا کی طرف ہے،طوفان کے نتیجے میں 150میل فی گھنٹے کی رفتار سے ھوائیں چلیں گی۔
ارما 1992میں آنے والے تباہ کن طوفان اینڈریو سے بھی بڑا طوفان ہے جو زیادہ تباھی پھیلا سکتا ہے۔فلوریڈا کے گورنر نے ارما کو بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
فلوریڈا میں طوفان کی تیاریوں کے لیے مٹی کے تھیلوں کے حصول کیلئے لائنیں لگ گئیں،طوفان سے خوفزدہ لوگ جلدی جلدی مٹی کے تھیلے بھرنے لگے۔
سمندری طوفان ارما فلوریڈا اور جارجیا کیلئے بڑا خطرہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 181