اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات اور میانمار کے روھنگیا مسلمانوں کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ صدر حسن روحانی اور رجب طیب اردغان آستانہ میں ھونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہیں۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب ادوغان نے روھنگیا مسلمانوں کی صورتحال کو انتھائی افسوسناک اور غم انگیز قرار دیتے ھوئے، اسلامی دنیا کے درمیان موثر سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر حسن روحانی نے اس موقع پر کھا کہ میانمار کے روھنگیا مسلمانوں کو بھت بڑے المیے کا سامنا ہے جسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔
ایران کے صدر نے اسلامی ملکوں کے سربراھوں پر زور دیا کہ وہ متاثرہ روھنگیا مسلمانوں اور پناہ گزینوں کے معاملات کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے مل کرکوشش کریں۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران کی جانب سے روھنگیا مسلمانوں کے لیے امدادی سامان روانگی کے لیے تیار ہے اور ھم مزید امدادی کھپیں تیار کر رھے ہیں۔
صدر ایران نے کھا کہ اسلامی ممالک اور خاص طور سے ایران اور ترکی کے درمیان تعاون روھنگیا مسلمانوں کے مصائب و آلام کو کم کرنے میں انتھائی موثر واقع ھوسکتا ہے۔
صدر حسن روحانی نے کھا کہ اسلامی ممالک کے آستانہ اجلاس سے میانمار میں روھنگیا مسلمانوں کا قتل عام کرنے والوں کو ٹھوس اور واضح پیغام دیا جانا چاھیے۔
انھوں نے اپنے ترک ھم منصب کے مجوزہ دورہ تھران کا خیر مقدم کیا اور یہ بات زور دے کر کھی کہ علاقائی مسائل کے بارے میں ایران اور ترکی کے نظریات میں کافی حد تک ھم آھنگی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک ھمسایہ ملکوں اورعلاقائی ممالک کی ارضی سالمیت اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ پر یقین رکھتے ہیں۔
صدر نے کھا کہ ایران اور ترکی دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ سرحدوں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کسی بڑی کشیدگی کے آغاز اورعلاقے میں آباد قوموں کے نقصان کا باعث بنے گی۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اس موقع پر امید ظاھر کی کہ آستانہ سربراھی اجلاس میں میانمار کے حوالے سے واضح بیان جاری کیا جائے گا اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس سلسلے میں اسلامی جمھوریہ ایران اور ترکی مشترکہ کوششیں کریں گے۔
انھوں نے کھا کہ روھنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے میانمار کے حکمرانوں کو شفاف پیغام دینے کی ضرورت ہے۔
رجب طیب اردوغان نےکھا کہ ترکی اور ایران خطے کے بڑے ممالک ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعمیری تعاون جاری ہے۔
ایران اور ترکی کے صدور کی ملاقات
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 201