www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

403182
اسلامی تعاون تنظیم کے سربراھی اجلاس کے بیان میں روھنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد بند کرنے، انسان دوستانہ امداد کی فراھمی اور بےگھر ھونے والوں کی بحالی کی ضرورت پر زور دیاگیا ہے۔
قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں سائنس و ٹیکنالوجی کے موضوع پر ھونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراھی اجلاس میں روھنگیا مسلمانوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں روھنگیا مسلمانوں کے خلاف حکومت میانمار کے مجرمانہ اور تشدد آمیز اقدامات پر سخت تشویش کا اظھار کرتے ھوئے صوبہ راخین کے مسلمانوں کے خلاف میانمار کی فوج کے حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
سربراھی اجلاس کے اختتامی بیان میں روھنگیا پناہ گزینوں کی امداد کے لیے اسلامی ملکوں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
میانمار کی فوج اور انتھا پسند بدھسٹوں کے ھاتھوں روھنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر اسلامی دنیا میں سخت غم وغصے کی لھر دوڑ گئی ہے اور ایران، پاکستان، انڈونیشیا اور ملائیشیا نے اس معاملے پر باضابطہ احتجاج کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh