یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
صنعا میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ میزائل یونٹ نے صوبہ الجوف کے شھر الحزم میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ھلاک اور زخمی ھوئے ہیں اور بھاری مقدار میں فوجی ساز و سامان بھی تباہ ھوگیا ہے۔
دوسری جانب سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر صوبہ مآرب میں رھائشی آبادی پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم تیرہ عام شھری شھید اور گیارہ زخمی ھوئے ہیں۔ شھید اور زخمی ھونے والوں میں متعدد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے امریکہ کی ایما پر مارچ دوھزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں بارہ ھزار سے زیادہ یمنی شھری شھید اور ھزاروں زخمی ھوچکے ہیں۔ لاکھوں افراد بے گھر ھوئے ہیں جنھیں اشیائے خودو نوش کی قلت اور ھیضے سمیت مختلف طرح کی جان لیوا بیماریوں کا سامنا ہے۔
سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمن کے میزائل حملے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 181