افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں خود کش دھماکے میں تیرہ افراد ھلاک اور متعدد دیگر زخمی ھوئے ہیں۔
افغان ذارئع ابلاغ کی رپورٹوں بتایا گیا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے آسٹریلوی سفارتخانے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ترجمان افغان وزرات دفاع دولت وزیری نے کھا ہے کہ خود کش حملہ آور نے پھلی چیک پوسٹ عبور کر لی تھی لیکن جب دوسری چیک پوسٹ پر اسے روکا گیا اور تلاشی کی کوشش کی گئی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے میں کم سے کم تیرہ افراد ھلاک اور پندرہ زخمی ھوئے ہیں۔ ھلاک اور زخمی ھونے والوں میں زیادہ تر سرکاری اھلکار شامل ہیں۔
افغانستان کے سفارتی علاقے میں تقریبا چھے ماہ قبل ھونے والے ٹرک بم دھماکے میں اسی افراد ھلاک اور ساڑھے تین سو کے قریب زخمی ھو گئے تھے۔
کابل کے سفارتی علاقے میں خودکش دھماکہ، متعدد ھلاک اور زخمی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 229