فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Saturday, 20 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

929711
غزہ پر صھیونی حکومت کے فوجیوں کی بمباری میں شھید ھونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ھو گئی ہے جبکہ بعض زخمیوں کی تشویشناک صورت حال کے پیش نظر شھید ھونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ھو سکتا ہے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کو غزہ پٹی کے علاقے خان یونس میں فضائی کارروائی کرتے ھوئے ایک سرنگ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اب تک آٹھ فلسطینی شھید ھو چکے ہیں۔ اس سے قبل صھیونی حکومت کی اس جارحیت میں شھید ھونے والوں کی تعداد دو بتائی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق شھید ھونے والوں میں سے چھے کا تعلق قدس بریگیڈ اوردو کا تعلق حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ سے ہے۔
غزہ پرغاصب صھیونی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد قدس بریگیڈ نے ھائی الرٹ جاری کردیا۔
فلسطین کی جھاد اسلامی کے پریس سیکریٹری داؤد شھاب نے اس حملے کی مذمت کرتے ھوئے کھا کہ اسرائیل کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔
انھوں نے تاکید کے ساتھ کھا کہ یہ سرنگیں ھمارے دفاعی سسٹم کا حصہ ہیں اور اپنی سرزمین کے دفاع کے لئے ھم کوئی کوتاھی نھیں کریں گے۔
داؤد شھاب نے کھا کہ صھیونی حکومت کو جان لینا چاھئے کہ اسے اس قسم کے خطرناک اقدام کا انجام بھی بھگتنا ھو گا۔
انھوں نے کھا کہ صھیونی حکومت کا یہ حملہ اعلان جنگ کے مترادف ہے اور حملے کا اسے دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔
غاصب صھیونی حکومت نے دو ھزار چھے سے جب سے پارلیمانی انتخابات میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کامیابی حاصل کی ہے، غزہ کا سخت محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے میں وہ خوراک کا سامان اور دوائیں تک منتقل نھیں ھونے دے رھی ہے۔
دوسری جانب غاصب صھیونی حکومت کے وزیرجنگ نے ان فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کر نے حکم دیا ہے جو صھیونی حکومت کے مقابلے میں جدوجھد کر رھے ہیں۔
لیبرمین نے کھا ہے کہ ان تمام فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کر دیا جائے گا جو اسرائیلی فوجیوں کے خلاف شھادت پسندانہ کارروائیاں انجام دیتے اور یا ان پر حملے کرتے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh