عراق کے صدر فواد معصوم نے کھا ہے کہ شام میں امن قائم ھونے سے عراق میں بھی امن و امان کی صورت حال مستحکم ھو گی۔
عراقی صدر فواد معصوم نے کویت میں ایک پریس کانفرنس میں شام اور عراق کی مشترکہ سرحدوں کی سیکورٹی کے تعلق سے بغداد اور دمشق کے سیکورٹی معاھدے کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا ہے کہ شام میں دھشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کامیابی نے شامی گروھوں کے درمیان غیر مشروط طور پر اور اغیار کی مداخلت اور دباؤ کے بغیر آپسی مذاکرات کا راستہ ھموار کر دیا ہے-
عراقی صدر نے عراق اور کویت کے درمیان پائے جانے والے مسائل منجملہ تاوان، خور عبداللہ کے تنازعے اور دونوں ملکوں کی سمندری حدود کے معاملات پر کویتی حکام سے ھونے والی بات چیت کے بارے میں کھا کہ دونوں ھی فریق امید کرتے ہیں کہ یہ سارے مسائل بات چیت کے ذریعے حل ھو جائیں گے-
عراقی صدر نے کھا کہ آئندہ فروری میں کویت میں ایک بین الاقوامی اجلاس ھو گا جس میں داعش کے قبضے سے آزاد ھونے والے عراقی علاقوں کی تعمیر نو کا جائزہ لیا جائے گا-
دو ھزار تین میں صدام کی حکومت کا خاتمہ ھونے کے بعد فواد معصوم کا دورہ کویت کسی بھی عراقی صدر کا تیسرا دورہ تھا- اس سے پھلے دو ھزار چار میں غازی الیاور اور دو ھزار آٹھ میں جلال طالبانی نے عراقی صدر کی حیثیت سے کویت کا دورہ کیا تھا-
شام میں امن قائم ھونے سے عراق کی سیکورٹی مستحکم ھو گی، فواد معصوم
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 263