حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے عرب لیگ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ حزب اللہ یمن کو بلیسٹک میزائل فراھم کر رھی ہے۔
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے اجلاس کے اختتامی بیان پر ردعمل ظاھر کرتے ھوئے کھا کہ حزب اللہ اور ایران پر دھشت گردی کی حمایت کا الزام کوئی نئی بات نھیں ہے بلکہ دشمنوں کی طرف سے ھمیشہ اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رھے ہیں-
ان کا کھنا تھا کہ حزب اللہ کی پھلی ترجیح لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کی وطن واپسی اور بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنا ہے- انھوں نے کھا کہ حزب اللہ نے کبھی بھی سعد حریری کو لبنان کا مستعفی وزیراعظم تسلیم نھیں کیا-
حزب اللہ کے سربراہ نے بعض عرب ملکوں سے کھا کہ وہ لبنان میں خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی کوششوں سے باز رھیں اور لبنان میں اپنے مداخلت پسندانہ اور اشتعال انگیز اقدامات سے دستبردار ھو جائیں-
انھوں نے عراق کے آخری شھر کی بھی داعش کے قبضے سے آزادی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور کھا کہ عراقی افواج اس وقت شام کی سرحد کے قریب پھنچ چکی ہیں-
حزب اللہ کے سربراہ کا کھنا تھا کہ عراق اور شام میں اب ایک منظم مسلح اور جنگجو گروہ کی حیثیت سے دھشت گرد گروہ داعش کا کام تمام ھو گیا ہے تاھم اب اس گروہ کا مکمل صفایا کرنا باقی رہ گیا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کھا کہ شام کے آخری شھر البوکمال کو بھی داعش کے ناپاک وجود سے پاک کر دیا گیا ہے اور یہ آخری شھر تھا جو داعش کے قبضہ میں تھا۔ انھوں نے کھا کہ البوکمال میں دھشت گردوں کے خلاف کامیابی سے شام میں اتحاد و یکجھتی اور زیادہ مستحکم ھوئی ہے۔
انھوں نے کھا کہ شام کے شھروں حلب، دیرالزور اور المیادین کے بعد اب البوکمال میں بھی دھشت گردوں کے خلاف جنگ میں فتح سے داعش نابود ھو چکا ہے۔ اگرچہ ان کامیابیوں کا مطلب ھرگز یہ نھیں ہے کہ داعش کا وجود پوری طرح ختم ھو گیا ہے-
انھوں نے کھا کہ البوکمال شھر کی آزادی سے شام کو ٹکڑے کرنے کی امریکی سازش بھی دم توڑ گئی ہے- سید حسن نصر اللہ نے کھا کہ البوکمال میں داعش کو امریکی سرپرستی اور پشتپناھی حاصل تھی امریکہ بظاھر داعش کے مقابلے کے بھانے داعش کو تحفظ فراھم کر رھا تھا۔
سید حسن نصر اللہ نے سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کے ساتھ ھمدردی کا اظھار کرتے ھوئے رھبرانقلاب اسلامی، ایران کے صدراورعوام کو تعزیت پیش کی۔
عرب لیگ کے بیان پر حزب اللہ کے سربراہ کا شدید ردعمل
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 208