www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

683935
مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے صوبہ خیبر پختون خواہ میں شیعہ مسلمانوں پر دھشت گردانہ حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان علامہ مختار امامی نے ملک میں شیعہ مسلمانوں پر دھشت گردانہ حملے کرکے انھیں شھید اور ان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ھوئے کھا کہ سیکورٹی اداروں کی لاپرواھی کے سائے میں تکفیری عناصر شیعہ مسلمانوں کو شھید کررھے ہیں۔
علامہ مختار امامی نے کھا کہ اگر حکومت پاکستان نے دھشت گرد گروھوں کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس کارروائی نہ کی تو ملک عدم استحکام اور بدامنی کا شکار ھوجائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ تکفیری دھشت گردوں نے پچھلے ایک ھفتے کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں تین شیعہ مسلمانوں کو شھید کردیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے مختلف شھروں میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناصر عباس شیرازی اور دوسرے لاپتہ افراد کی رھائی کے لیے مظاھروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Add comment


Security code
Refresh