ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ھندواڑہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین عسکریت پسند ھلاک ھو گئے۔
ھندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے ٹوئیٹرپر اپنے ایک ٹوئیٹ میں کھا کہ ھندواڑہ کے ماگام علاقہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین پاکستانی عسکریت پسندوں کو ھلاک کیا گیا ہے ۔
واضح رھے کہ ھفتے کے روز بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں 6 کشمیری اور ایک ھندوستانی فوجی ھلاک اور دو فوجی زخمی ھو گئے تھے۔
واقعے کے خلاف کشمیری احتجاج کرتے ھوئے سڑکوں پرنکل آئے اور احتجاجی مظاھرہ کیا۔ ھندوستانی فوج نے مظاھرین کو منتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ جواب میں مظاھرین نے پتھراؤ کیا۔
ھندوستان ، کشمیرمیں جھڑپ، تین عسکریت پسند ھلاک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 237