اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کرنے والی عالمی کمیٹی کو ناکارہ قرار دے دیا۔
ویسلے نبنزیا نے سلامی کونسل کے غیر اعلانیہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوئے کھا کہ شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کرنے والی عالمی کمیٹی ناکارہ ھو چکی ہے۔
انھوں نے کھا کہ مذکورہ کمیٹی نے مشترکہ تحقیقات کے میکینزم کو نا قابل اعتبار بنا دیا تاھم روس نئے میکینزم کی تیار کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
روس نے شام کے شھر خان شیخوں میں کیمیائی حملوں کے استعمال کی تحقیقات کی غرض سے سلامتی کونسل میں امریکہ کی پیش کردہ قرارداد کے مسودے کو بھی ویٹو کر دیا تھا۔
روس کا کھنا ہے کہ عالمی کمیٹی نے شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات میں روس کی فراھم کردہ دستاویزات اور شواھد کو یکسر نظر انداز کر دیا۔
شام: کیمیائی حملوں کی عالمی تحقیقاتی کمیٹی دم توڑ گئی، روس
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 186