فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Saturday, 20 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

580046
جوھری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھی ایران کی جانب سے جوھری معاھدے کی پابندی کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے جمعرات کے روز ویانا میں بورڈ آف گورنرز کے پریاڈیکل اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کھا ہے کہ ایران نے جوھری معاھدے کے تحت اپنے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کیا ہے۔
یوکیا امانو کا کھنا تھا کہ آئی اے ای اے ایران کی جانب سے جوھری معاھدے پر علمدرآمد کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے ھوئے ہے۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید کھا کہ عالمی معائنہ کاروں کو ایران کی ان تمام سائٹوں تک بلا روک ٹوک دسترسی حاصل ہے کہ جنکی عالمی معائنہ کاری کے لیے ضرورت ہے۔
جوھری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے تیرہ نومبر کو جاری ھونے والی نویں رپورٹ میں بھی ایران کی جانب سے جوھری معاھدے کی مکمل پابندی کیے جانے کی تصدیق کی تھی۔
رپورٹ میں کھا گیا تھا کہ ایران میں بھاری پانی کا ذخیرہ، یورینیئم افزدہ بنانے کی سطح، افزودہ یورینیئم کی مقدار، جوھری معاھدے میں درج شدہ مقدار سے کم ہے۔

Add comment


Security code
Refresh