فلسطینی تحریک حماس نے اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجھد ترک کرنے سے انکار کر دیا۔
حماس کے سینیئر رھنما محمود الزھار نے نبا پریس سے بات چیت کرتے ھوئے کھا کہ حماس کا کوئی بھی رکن مسلح جدوجھد کو ترک کرنے پر آمادہ نھیں ہے۔
انھوں نے کھا کہ کسی کو بھی حماس کو غیر مسلح کرنے کی اجازت نھیں دی جائے گی۔
محمود الزھار نے قومی پالیسی کی تدوین کے لیے قومی اسمبلی کے انتخابات کرائے جانے کو ضروری قرار دیتے ھوئے کھا کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا قومی پالیسی کی تدوین کی اولین شرط ہے۔
حماس کے سینیئر رھنما نے واضح کیا کہ اگر فلسطینی اتھارٹی نے دسمبر کے شروع میں غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواھیں ادا نہ کیں تو حماس نئے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
محمود الزھار نے یہ بات زور دے کر کھی کہ لبنان کے خلاف شروع کی جانے والی کوئی بھی جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔
انھوں نے کھا کہ سعودی عرب سمیت خطے کے ممالک ملی اور اسلامی پالیسیوں کی تدوین میں بری طرح ناکام ھو گئے ہیں۔
مسلح جدوجھد ترک نھیں کریں گے، حماس کے سینیئر رھنما محمود الزھار
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 201