سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل نبا نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، عرب ملکوں میں دھشت گرد گروھوں کی حمایت کر رھا ہے۔
سعودی ٹی وی چینل نبا نے منگل کو خبر دی ہے کہ گذشتہ جمعے کو مصر کے صوبے شمالی سینا کے شھر العریش کی مسجد میں دھشت گردانہ حملے میں متحدہ عرب امارات کا ھاتھ تھا-
سعودی ٹیلی ویژن چینل نبا کی رپورٹ میں ماھرین کے حوالے سے کھا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، مصرکے صوبے سینا میں دھشت گرد گروہ داعش کے اقدامات کی بڑے پیمانے پر مالی مدد کر رھا ہے-
حال ھی میں الشاھد نیوز ویب سائٹ نے لیبیا میں گرفتار کئے گئے متحدہ عرب امارات کے ایک جاسوس کے اعترافی بیان کو شائع کیا ہے جس میں اس نے کھا ہے کہ متحدہ عرب امارات صحرائے سینا میں داعش کی مالی مدد کر رھا ہے تاکہ مصری حکومت کے لئے مشکلات پیدا کرے-
رپورٹوں میں کھا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے صحرائے سینا میں سرگرم دھشت گرد گروہ داعش کی تیس ملین ڈالر سے زائد مالی مدد کی ہے-
رپورٹ میں یہ بھی کھا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے صومالیہ میں ایک مسلح گروہ کو ساٹھ ملین ڈالر، لیبیا میں مسلح گروہ جیش الاسلام کو بیالیس ملین اور پاکستان میں مسلح گروھوں کو ایک سو بیس ملین ڈالر سے زیادہ مالی مدد فراھم کی ہے-
دھشت گردوں کے لئے متحدہ عرب امارات کے تعاون کا پردہ فاش
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 179