www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

232726
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد باب العلم پر تکفیری دھشت گردوں نے فائرنگ کرکے کم سے کم دونمازیوں کو شھید اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا۔
اسلام آباد سے موصول ھونے والی خبروں میں کھا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں مسجد اور امامبارگاہ باب العلم پر موٹر سائیکل پر سوار دو تکفیری دھشت گردوں نے فائرنگ کردی اور فرار ھوگئے –
اسلام آباد کی پولیس کا کھنا ہے کہ دھشت گرد گھات لگائے بیٹھے تھے اور موقع ملتے ھی انھوں نے فائرنگ کردی - دھشت گردوں کے حملے میں دو نمازی شھید ھوگئے –
حملہ اس وقت کیاگیا جب لوگ نماز مغربین ادا کرکے مسجد سے باھر نکل رھے تھے - شھید ھونے والوں میں آئی بی کا ایک ملازم بھی ہے - زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا ہے - آئی بی کے ملازم شھید کانام حبدار حسین بتایا گیا ہے ۔
دھشت گردی کے اس واقعےکی مختلف حلقوں خاص طور پر شیعہ تنظیموں نے مذمت کی ہے - سیکورٹی اھلکاروں نے مسجد کی جانب جانےوالے راستوں کو بند کردیا ہے - مسجد باب العلم اسلام آباد کی بڑی اور مشھورمساجد میں سے ایک ہے۔

Add comment


Security code
Refresh