www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

905712
ھندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تھران اجلاس چابھار کے منصوبے پر عمل میں تیزی لانے کے لئے نئی دھلی کے عزم کی علامت ہے۔
تھران میں ایران، ھندوستان اور افغانستان کے درمیان چابھار ٹرانزیٹ سمجھوتے پر دستخط کئے گئے ہیں۔تھران میں تعاون کے اس سمجھوتے پر ایران کے بحری جھاز رانی اور بندرگاھوں کے امور کے سربراہ محمد راستاد، ھندوستان کے نائـب وزیر خارجہ تیرو مورتی اور افغانستان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے دفتری و مالی امور کے سیکرٹری امام الدین ویریمچ نے دستخط کئے۔
ایران کے پورٹ اور شیپنگ کے محکمے کے سربراہ محمد راستاد نے اس تقریب کے موقع پر گذشتہ مھینوں کے دوران چابھار کے راستے افغانستان کے لئے ھندوستان کی جانب سے گندم کی برآمدات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ آئندہ دو ھفتوں میں ھندوستان کی کمپنی چابھار بندرگاہ سے عبوری طور پر استفادہ شروع کردے گی۔
واضح رھے کہ تینوں ملکوں نے تھران میں تعاون کے اس سمجھوتے کی بنیاد پر ایران، افغانستان اور ھندوستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے مقصد سے ٹرانزیٹ اور تجارت میں سھولیات کے لئے نجکاری کی ضرورت پر بھی تاکید کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh