www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

810618
مخالف سعودی صحافی جمال خاشقجی کا قتل ایک 15 رکنی ٹیم نے کیا جسے خاص طور پر سعودی عرب سے اسی کام کے لئے ترکی بھیجا گیا تھا۔ میڈل ایسٹ آئی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کا قتل، اس ٹیم کا پھلا جرم نھیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں "ٹائیگرز اسکواڈّ" نامی ایک ٹیم بنائی گئی ہے جو براہ راست ولیعھد محمد بن سلمان کو رپورٹ کرتی ہے۔ بن سلمان نے خود ھی یہ ٹیم بنائی ہے اور ایک سال پھلے بننے والی اس ٹیم میں 50 رکن ہیں جو متعدد شعبوں میں بھت ھی ماھر سمجھے جاتے ہیں۔ ان لوگوں کو سعودی عرب کے متعدد سیکورٹی شعبوں سے منتخب کیا گیا ہے اور یہ سارے رکن، بن سلمان کے بے حد وفادار سمجھے جاتے ہیں ۔
اس ٹیم کی ذمہ داری سعودی حکومت کے مخالفین کو ملک کے اندر یا باھر، راستے سے ھٹانا ہے لیکن غیر ملکوں میں اس طرح سے مخالفین کا خاتمہ کیا جاتا ہے کہ کسی طرح کا شک نہ ھو ۔
در حقیقیت سعودی حکام کو یہ لگتا ہے کہ مخالفین کو گرفتار کرنے کی وجہ سے پوری دنیا میں ھنگامہ کھڑا ھو جاتا ہے اور ان کی رھائی کے لئے دباؤ بڑھتا ہے اس لئے اگر منصوبہ بند طریقے سے ان کو قتل کر دیا جائے تو یہ ان کے لئے بھت آسان ھوگا ۔
یہ ٹیم سعودی حکومت خاص طور پر بن سلمان کے مخالفین کو کبھی اسی طرح راستے سے ھٹاتی ہے جیسا کہ اس نے خاشقجی کو ھٹایا لیکن مخالفین کو اپنے راستے سے ھٹانے کے اس ٹیم کے الگ الگ طریقے ہیں۔ کبھی مخالفین کو ایکسیڈینٹ میں مارا جاتا ہے اور ابھی ان کے گھر میں آگ لگا کر انھیں ختم کیا جاتا ہے ۔
میڈل ایسٹ آئی کے مطابق، کبھی تو مخالفین کو اسپتال میں نگرانی کے وقت زھر دے دیا جاتا ہے یا پھر ایسا وائرس اس کے جسم میں پھنچا دیا جاتا ہے جس کے بعد کچھ ھی دن میں وہ ھلاک ھو جاتا ہے ۔
اس ٹیم کا نام جنرل احمد العسیری کے نام سے لیا گیا ہے کیونکہ انھیں جنوب کا ٹائیگر کھا جاتا ہے۔ العسیری کو بن سلمان نے خاشقجی کے قتل کے مسئلے کی وجہ سے سبکدوش کر دیا ہے ۔
میڈل ایسٹ آئی نے یہ بتانے سے انکار کر دیا ہے کہ ٹائیگرز اسکواڈ کس سے ھدایت لیتا ہے لیکن یہ ضرور بتایا کہ ٹیم کو ھدایت سعود القحطانی اور احمد العسیر کی جانب سے ملتی ہے جنھیں بن سلمان نے سبکدوش کر دیا ہے اور یہ دونوں بن سلمان کے بے حد قریبی تصور کئے جاتے ہیں۔ اس ٹیم کے ایک رکن کا نام ماھر المطرب ہے جسے ٹائیگرز اسکواڈ کا رکن اساسی کھا جاتا ہے۔ جمال خاشقجی کے قتل کے لئے ترکی جانے والی اس ٹیم میں یہ بھی شامل تھا ۔
بن سلمان کی ٹائیگرز اسکواڈ کا شروعات میں ھی شکار ھونے والے ایک منصور بن مقرن صوبہ عسیر کے گورنر تھے تاھم اس ٹیم نے گزشتہ سال نومبر میں انھیں قتل کر دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹیم کے رکن مشعل سعد البستانی، مقرن کے قتل کے ذمہ دار تھے اور انھوں نے شاھی خاندان کے رکن مقرن کو قتل کر دیا تھا تاھم وہ خود 18 اکتوبر کو ایک ایکسیڈینٹ میں ھلاک ھوگیا ۔
کچھ افراد کا کھنا ہے کہ ایکسیڈینٹ کی بات چھوٹ ہے، البستانی کو پکڑ کر جیل میں رکھا گیا اور پھر انھیں زھر دے دیا گیا کیونکہ انھیں بھت سے اسرار کا علم ھو چکا تھا ۔
اس ٹیم نے اسی طرح مکہ کی عدالت کے جج کو ریاض کے اسپتال میں قتل کر دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ علاج کے لئے ریاض منتقل ھوئے تھے جھاں ان کے جسم میں خطرناک وائرس انجیکٹ کر دیئے گئے تھے ۔
اس جج کا جرم یہ تھا کہ اس نے بن سلمان کو خط لکھا اور ان کے ویژن 2030 کی مخالفت کی تھی ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے بن سلمان کی ٹائیگرز اسکواڈ، گولی مارنے سے لے کر، زھر اور وائرس کے انجیکشن تک استعمال کرتی ہے ۔

Add comment


Security code
Refresh