عراق کے نئے وزیر اعظم عادل عبدالمھدی نے عراق کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں اپنے عھدے کا حلف اٹھا لیا۔
عادل المھدی کی جانب سے عراق کے نئے وزیراعظم کے عھدے کا حلف اٹھانے کے ساتھ ھی عراقی پارلیمنٹ کے ارکان نے ان کی کابینہ کے چودہ وزرا کو اعتماد کا ووٹ دیا۔
عراق کے نومنتخب وزیراعظم عادل المھدی نے نئی حکومت کے لئے آئندہ روڈ میپ کو متعارف کرا دیا جس میں عراق کی جانب سے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر عمل نہ کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
نومنتخب وزیراعظم نے کھا کہ عراق ھرگز دوسرے ممالک بالخصوص دوست ملکوں کے خلاف محاذ آرائیاں نھیں کرے گا۔
انھوں نے کھا کہ عراق کے اپنے دوست ممالک کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر مشترکہ مفادات ہیں۔
اس سے قبل دو اکتوبر کو عراق کے صدر برھم صالح نے اپنے انتخاب کے فورا بعد عادل عبدالمھدی کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی تھی۔
عراق کے نئے وزیراعظم عادل عبدالمھدی نے حلف اٹھالیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 232