فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Saturday, 20 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

5663417
پینسلوانیا کے خونی واقعے اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف ھونے والے اعتراضات کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں اسلحہ کنٹرول قوانین میں اصلاح کے امکان کو مسترد کر دیا۔
پینسلوانیا کی یھودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے واقعے پر ردعمل ظاھر کرتے ھوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں اسلحہ کی فروخت سے متعلق قوانین میں پائے جانے والے نقائص کا ذکر کئے بغیر پھانسی کے قوانین کو مزید سخت بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
پینسلوانیا کے شھر پٹسبرگ کی یھودی عبادت گاہ میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم چودہ افراد ھلاک اور بارہ دیگر زخمی ھو گئے۔
حملہ آور نے عبادت گاہ میں فائرنگ کے علاوہ جائے وقوعہ پر پھنچنے والے پولیس اھلکاروں پر بھی فائرنگ کی تھی۔
اس صورت حال کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ پینسلوانیا کے خونی واقعے گن کنٹرول قوانین سے کوئی تعلق نھیں ہے۔
انھوں نے کھا کہ اگر ملک میں پھانسی سے متعلق قوانین کو مزید سخت اور پبلک مقامات کی سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے تو اس طرح کے واقعات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh