کربلا میں اربعین حسینی کے موقع پرکروڑوں زائرین پھنچ چکے ہیں جن میں عورتیں ، بچے اور سن رسیدہ افراد بھی شامل ہیں۔
اربعین حسینی میں شرکت کرنے کیلئے دنیا بھر سے عوام کا ٹھاٹیں مارتا ھوا سمندر کربلا میں موجود ہے اور زائرین کی تعداد میں بدستوراضافہ ھو رھاہے۔
کربلا میں اس وقت ھر جگہ عزاداری ھو رھی ہے اور زائرین سینہ زنی اور نوحہ خوانی کر کے اشک غم بھا رھے ہیں۔
اربعین حسینی کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے چالیس ھزار سیکورٹی اھلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ نواسۂ رسولۖ حضرت امام حسین (ع) اور آپ کے اصحاب باوفا کے چھلم کے موقع پر ھرسال پوری دنیا سے کروڑوں کی تعداد میں مکتب اھلبیت کے پیروکار حسینی زائرین کربلائے معلی پھنچتے ہیں۔
اربعین مارچ کی روایت صدیوں پرانی ہے اور عاشقان اھلبیت اطھار علیھم السلام صدیوں سے اربعین کے موقع پر نجف اشرف سے کربلائے معلی تک پیدل چلتے تھے لیکن پچھلے چند برسوں سے اس مارچ نے آفاقی شکل اختیار کر لی ہے اور دنیا کا شاید ھی کوئی ملک ایسا ھو گا جھاں سے زائرین اور عاشقان اھلبیت اطھار اربعین مارچ میں شرکت کے لئے عراق نہ پھنچتے ھوں-
ایران کے ھمسایہ ملکوں پاکستان، افغانستان، جمھوریہ آذربائیجان، ترکی اور دیگر ملکوں کے دسیوں ھزار زائرین کیلئے جو ایران کے راستے عراق روانہ ھوئے ہیں ایران میں جگہ جگہ موکب یعنی سبیل قائم کئے گئے ہیں اور ان کے قیام و طعام کا شاندار انتظام کیا گیا ہے-
عراقیوں کے ساتھ ایران، پاکستان ، ھندوستان، کویت، بحرین، لبنان اور حتی سعودی عرب کے بھی شیعہ مسلمانوں کے موکب زائرین کی خدمت کے لئے لگائے گئے ہیں-
نجف اور کربلا سے موصولہ خبروں میں کھا گیا ہے کہ اربعین ملین مارچ میں خاصی تعداد غیر مسلموں کی بھی ہے جبکہ اھل سنت بھائی بھی بڑی تعداد میں ملین مارچ میں حصہ لے کر شھدائے کربلا کو اپنے مخصوص انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کر رھے ہیں۔
اربعین حسینی: کروڑوں زائرین کی کربلا آمد
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 219