افغان سیکورٹی اھلکاروں نے پیر کے روز ایک خودکش حملہ آور کو گولی مار کو ھلاک کر دیا جو کابل میں الیکشن کمیشن کی عمارت کے قریب دھماکہ کرنے کی کوشش کر رھا تھا۔
افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ آور کابل میں الیکشن کمیشن کی عمارت کو خودکش حملے کا نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتا تھا جسے افغان پولیس نے مکمل شناخت کرنے کے بعد فائرنگ کا نشانہ بنا کر ھلاک کر دیا۔
اس حملہ آور کے پاس موجود دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں الیکشن کمیشن کے چار کارکن اور دو سیکورٹی اھلکار بھی زخمی ھو گئے۔ابھی تک کسی نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نھیں کی ہے۔
افغان پولیس اھلکاروں کے ھاتھوں حملہ آور کی ھلاکت
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 175