www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

443352
انڈونیشیا میں بوئینگ سیون تھری سیون مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ھو گیا۔جس میں ایک سو اٹھاسی افراد سوار تھے۔
انڈونیشیا کے سمندر میں تباہ ھونے والا یہ مسافر طیارہ نجی ایئرلائن کا تھا - غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار یہ طیارہ جے ٹی سکس ون زیرو انڈونیشیا کے شھر جکارتا سے پنگکل پنانگ جا رھا تھا۔
نجی فضائی کمپنی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ پرواز کرنے کے تیرہ منٹ بعد راڈار سے اچانک غائب ھو گیا اور ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع ھو گیا تھا۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بد قسمت طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح چھے بج کر دس منٹ پر جکارتا سے روانہ ھوا اور سات بج کر بیس منٹ پر اسے اپنی منزل پر پھنچنا تھا۔
بوئنگ سیون تھری سیون طیارے میں ایک سو اٹھاسی مسافر سوار تھے۔ طیارہ گرنے کے ممکنہ مقام پر امدادی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔اس سے قبل دسمبر میں جزیرہ جاوہ میں بھی ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ھو گیا تھا جس میں ایک سو باسٹھ مسافر جاں بحق ھو گئے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh