عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے شام کے سرحدی علاقے کے قریب کی جانے والی ایک کاروائی میں متعدد داعشی دھشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
بغداد میں عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جاری کردہ بیان میں کھا گیا ہے کہ انٹیلی جینس اداروں کی رپورٹ کی بنیاد پر شام کی سرحد کے قریب دھشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر گولہ باری کی گئی۔
اس کارروائی میں مارے جانے والے داعشی دھشت گرد، شام کی ڈیموکریٹک فورس کے خلاف دھشت گردانہ حملوں میں بھی ملوث تھے۔
دوسری جانب عراق کے وزیر داخلہ قاسم الاعرجی نے شام کے صوبے دیر الزور کے علاقے سے سیرین ڈیموکریٹک فورس کی پسپائی اور داعشی عناصر کی سرگرمیوں کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔
انھوں نے کھا کہ عراق کی سرحدوں کے قریب واقع شامی علاقے سے سیرین ڈیموکرٹیک فورسز کی پسپائی اور داعشی عناصر کی اس علاقے میں آمد انتھائی تشویشناک ہے۔
عراق میں مزید داعشی دھشت گرد ھلاک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 224