نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سینیئر رھنما نے کھا ہے کہ سید الشھدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے چھلم کے روز نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام وھابیوں کے کھنے پر کیا گیا تھا۔
نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رھنما ابراھیم سلیمان نے کھا کہ نائیجیریا کی حکومت میں وھابیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اھل بیت اطھار علیھم السلام سے عداوت و دشمنی رکھتے ہیں۔
انھوں نے کھا کہ جب سے محمدو بوھاری نائیجیریا کے صدر بنے ہیں اس ملک کے وھابیوں کی عداوت و دشمنی میں شدت آگئی ہے۔
نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رھنما ابراھیم سلیمان نے اربعین کے دن عزاداروں پر کئی گئی فائرنگ کے بارے میں کھا کہ وھابی عناصر شیعہ مسلمانوں کو کچلنے کے لئے ھر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
ان کا کھنا تھا کہ ان تمام حالات کے باوجود نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں نے ثابت کیا ہے کہ جتنے بھی مظالم ان پر ڈھائے جائیں اور ان کے قائد آیت اللہ شیخ زکزکی کو جتنے بھی دن قید رکھا جائے وہ اپنی مذھبی سرگرمیوں اور خاص طور پر امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کو ترک نھیں کریں گے۔
اسلامی تحریک کے رھنما نے اس بات کا ذکرکرتے ھوئے کہ نائیجیریا کی بیشتر آبادی مسلمانوں کی ہے کھا کہ حکومت اور وھابیوں کی خواھش کے باوجود نائیجیریا میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے تعلقات روز بروز بھتر ھورھے ہیں اور عیسائی برادری بھی مسلمانوں کےساتھ مل کر امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کرتی ہے۔
واضح رھے کہ اس سال اربعین کے دن نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں فوج نے عزاداروں پر فائرنگ کرکے کم سے کم انتالیس عزاداروں کو شھید اور ایک سو بیس سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔
نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام وھابیوں کی ایماء پر
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 242