اسلامی جمھوریہ ایران کےصدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود بھت سے ایشیائی اور یورپی ممالک ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے خواھاں ہیں۔
بدھ کو کابنیہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے ڈاکٹر حسن روحانی کا کھنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی نئی سازشیں بھی شکست سے دوچار ھوں گی۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا کہ امریکہ دھیرے دھیرے اپنے مواقف سے پیچھے ھٹ رھا ہے کیونکہ ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک پھنچانے کی کوشش ناکام ھو گئی ہے۔
صدر ایران نے کھا کہ امریکہ اقتصادی اور نفسیاتی دباؤ کے ذریعے ایرانی عوام میں حکومت کے تئیں ناراضگی پیدا کرنا چاھتا ہے لیکن ایرانی عوام امریکی جرائم سے سخت نالاں ہیں۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا کہ ھم تمام مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ھو جائیں گے اور امریکی دباؤ عارضی ہے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اربعین حسینی کے کامیاب اور پرشکوہ انعقاد پر عراق کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور زائرین کو فراھم کی جانے والی خدمات کی بھی قدردانی کی۔
امریکہ اپنے موقف سے پیچھے ھٹنے پر مجبور ھو گیا، صدر ایران روحانی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 236