www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

120362
معدنیات اور کانکنی سے متعلق چودھویں بین الاقوامی نمائش ایران کون مائن دوھزار اٹھارہ جمعے سے تھران میں شروع ھوگئی۔
ایران کے وزیر صنعت و معدنیات و تجارت رضا رحمانی ھفتے کے روز ایک تقریب کے دوران ایران کون مائن کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔اس نمائش میں ایک سو ساٹھ ایرانی اور چالیس غیر ملکی کمپنیوں نے معدنیات اور کانکنی کے آلات ، مشینیں اور سافٹ ویئر سسٹم نمائش کے لیے پیش کیے ہیں۔
ایران کونمائن دوھزار اٹھارہ میں ایران کے علاوہ اٹلی، جرمنی، ترکی، چین، روس اور پولینڈ سے تعلق رکھنے چالیس کمپنیاں شریک ہیں۔اس موقع پر معدنیات اور کانکنی کے موضوع پر پانچویں بین الاقوامی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں دنیا کے مختلف ملکوں کے ماھرین شرکت کریں گے۔
ایران میں سالانہ چار سو ملین ٹن کے قریب معدنی اشیا کانوں سے نکالی جاتی ہیں جن میں ساٹھ فی صد بلڈنگ میٹریل کے طور پر استعمال ھوتی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh