www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

125487
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور جھاد اسلامی نے اسرائیل کے ساتھ عرب ملکوں کے تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔


حماس اور جھاد اسلامی کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں فلسطینی کازکو نابود ھونے سے بچانے اور ناپاک امریکی منصوبے سینچری ڈیل کے مقابلے میں بھرپور تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
فلسطینی تنظیموں کے مشترکہ بیان میں آیا ہے کہ تحریک مزاحمت کی حمایت، مشترکہ آپریشن روم کو فعال بنانا اور اس کا دائرہ وسیع کرنا حماس اور جھاد اسلامی کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔
حماس اور جھاد اسلامی فلسطین کے مشترکہ بیان میں کھا گیا ہے کہ اھداف کی تکمیل تک پرامن حق واپسی مارچ کا سلسلہ بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رھے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق حماس اور جھاد اسلامی کے اعلی عھدیداروں نے جمعرات کے روز غزہ میں ایک دوسرے سے ملاقات اور ناپاک سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کی تیاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh