www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

015459
28 اور 29 صفر کی مخصوصی میں شرکت کے لئے ایران کے گوشہ و کنار سے پاپیادہ روانہ ھونے والے زائرین اور عزاداران رسول و آل رسول کے کارواں مشھد مقدس پھنچنا شروع ھوگئے ہیں۔
28 صفر المظفر پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت اور سبط اکبر امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شھادت اور 29 صفر فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کے یوم شھادت کی آمد کی مناسبت سے ایران کے گوشہ و کنار سے بھت بڑی تعداد میں زائرین پاپیادہ مشھد مقدس پھنچ رھے ہیں۔
عاشقان رسول و آل رسول کا یہ پیدل سفر امام رضا علیہ السلام کے حضور عقیدت و محبت کے اظھار اور غم کے اس موقع پر عزاداری اور سوگواری کے لئے انجام پاتا ہے۔
زائرین کے راستے میں آستان قدس رضوی اور صوبہ خراسان رضوی کے محکمہ اوقاف کی جانب سے جگہ جگہ موکب قائم کئے گئے ہیں جھاں پیدل جانے والے زائرین کی پذیرائی کی جاتی ہے۔
امام رضا علیہ السلام کے حرم تک پیدل جانے والے زائرین کی خدمت کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ صوبہ خراسان رضوی کے مغربی علاقے سے گیارہ ھزار زائرین مشھد مقدس پھنچ گئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh