
13 آبان بمطابق 4 نومبر انیس سو اناسی میں ایرانی طلباء نے، ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ کی مختلف سازشوں کے خلاف احتجاج کرتے ھوئے تھران میں امریکہ کے سفارت خانے ( جاسوسی کے اڈے) پرقبضہ کیا تھا۔
ایران کے عوام ھر سال اسی مناسبت سے اس دن کو عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کے طور پر مناتے ہیں اور ھرسال سامراج کے خلاف اپنے اتحاد و یکجھتی اور قومی اقتدار کا مظاھرہ کرتے ھوئے سامراج مخالف فلک شگاف نعرے لگاتے ہیں۔
ایرانی طلباء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اسی طرح عالمی سامراج سے نفرت و بیزاری کے اظھار کیلئے ایرانی عوام خاص طور سے طلباء و طالبات یوم اللہ کے موقع پر بڑی بڑی ریلیاں نکال کر ایک بار پھر بانی انقلاب اسلامی، شھداء اور اپنے اصولی موقف سے تجدید عھد کرنے کے ساتھ ساتھ امریکہ سے نفرت و بیزاری کا اظھار کیا۔
4 نومبر کوهیهات منا الذله کے نعروں سے گونج اٹھا ایران
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 245

