
اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران پر امریکی پابندیوں کو ظالمانہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ھوئے کھا کہ ایران امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت و توانائی رکھتا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کا کھنا تھا کہ جوھری معاھدے کی بڑی طاقتوں اور اقوام متحدہ نے حمایت و تائید کی تھی لیکن امریکہ یکطرفہ طور پر اس سے علیحدہ ھو گیا اور اپنے اس عمل سے امریکہ نے دکھا دیا کہ وہ کسی بھی وعدے کی پاسداری نھیں کرتا۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کھا کہ حتی امریکی صدر ٹرمپ ان ممالک کے خلاف بھی غلط زبان استعمال کرتے ہیں جنھوں نے امریکہ کو 500 ارب ڈالر کی امداد دی اور امریکہ سے 110 ارب ڈالر مالیت کے ھتھیار خریدے۔
علی لاریجانی نے علاقے میں ایران کے خلاف بننے والے چھوٹے اتحاد کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ان میں ایران کے خلاف کارروائی کرنے کی جرات نھیں ہے۔
ایران امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت و توانائی رکھتا ہے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 221

