www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

674906
بحرین کی جمعیت الوفاق نے ایک بیان میں ملک میں جاری ظلم و بدعنوانی کے خلاف پرامن جدوجھد جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق نے اپنے قیام کی سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں کھا ہے کہ جمعیت الوفاق اور اس کے رھنماؤں کو نشانہ بنایا جانا بحرین اور اس ملک کے شھریوں کے مفادات کے مقابلے میں بھت معمولی خسارہ ہے۔
اس بیان میں کھا گیا ہے کہ سات نومبر دو ھزار گیارہ کو جمعیت الوفاق کا قیام بحرینیوں کے شھری حقوق اور ان کے مفادات کے دفاع نیز سو سال سے زائد قومی جدوجھد کا ایک سلسلہ ہے۔
اس بیان کے مطابق ملک میں جمھوریت کے قیام، ظلم کے خاتمے اور اصلاحات کے لئے بحرینی عوام کی جدوجھد بدستور جاری رھے گی اور طاقت کے استعمال سے اسے ھرگز دبایا نھیں جا سکتا۔
دوسری جانب چودہ فروری کے انقلابی جوانوں کے اتحاد نے جمعے کو عوامی برھمی کے زیرعنواں مظاھرہ کرنے سے متعلق بحرینی علما کی اپیل کی حمایت کی ہے۔
اس سلسلے میں چودہ فروری کے انقلابی جوانوں کے اتحاد کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں کھا گیا ہے کہ صھیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لئے، کی جانے والی کوششوں کی مخالفت اور جمعیت الفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی عمر قید کی سزا کے ظالمانہ فیصلے کے خلاف احتجاج کے لئے جمعے کو عوامی برھمی کے عنوان سے ملک بھر میں مظاھرے کئے جائیں گے۔
اس اتحاد کے بیان میں کھا گیا ہے کہ سرزمین بحرین جو ملک بھر میں بے گناہ شھریوں کے بھائے جانے والے خون سے پوری پاک ھو چکی ہے، ایسے غاصب صھیونیوں کا وجود ھرگز برداشت نھیں کرے گی کہ جن کے ھاتھ فلسطین، شام، لبنان اور دیگر عرب ملکوں کے شھریوں کے خون سے آلودہ ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh