www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

603050
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے ایرانی عوام کے خلاف امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے ردعمل میں کھا ہے کہ انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کی بنا پر امریکا کا مواخذہ اور اس کے خلاف قانونی کارروائی ھونی چاھئے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیئو ایرانی حکومت کو واشنگٹن کی غیر قانونی پابندیوں کے نتائج کا ذمہ دار قراردے رھے ہیں جن کی وجہ سے بینکنگ سروس معطل ھوگئی ہے اور نتیجے میں ایرانی عوام کو خوراک اور ادویات تک رسائی میں مشکل ھو رھی ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کھا کہ ایرانی حکومت امریکا کی تمام تر پابندیوں کے باوجود ضروری ادویات اور اشیائے خوراک فراھم کرے گی لیکن امریکا کا اس کے اس اقدام کی بناپر مواخذہ ھونا چاھئے۔
امریکی وزیرخارجہ پمپیئو نے بی بی سی نیوز چینل سے اپنی گفتگو میں کھلی تضاد بیانی کرتے ھوئے کھا کہ وہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے حق میں ہیں اور ساتھ ھی یہ بھی کھا کہ ادویات اور طبی اشیا پر پابندیوں کا اطلاق نھیں ھوگا۔
امریکی وزیرخارجہ نے یہ دعوی ایک ایسے وقت کیا ہے جب ھیگ کی عالمی عدالت نے تین اکتوبر کو ایران پر امریکی پابندیوں کے خلاف فیصلہ سنایا تھا اور کھا تھا کہ انسان دوستانہ امور منجملہ خوراک و ادویات پر پابندی غیر قانونی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ اپنے اس انٹرویو میں ایران مخالف امریکی پابندیوں کا یورپ کی طرف سے ساتھ نہ دینے کے تعلق سے امریکا اور یورپی یونین کے درمیان پائے جانے والے گھرے اختلاف کو نھیں چھپا سکے اور پابندیوں کے تعلق سے ٹرمپ کی پسپائی کو اس طرح سے ظاھرکیا کہ امریکا نے آٹھ ملکوں کو عارضی طور پر اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ ایران سے تیل خریدسکتے ہیں لیکن مستقبل میں یہ پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی ایران مخالف پابندیوں کا دوسرا مرحلہ جس میں ایران کے تیل، بینکنگ سیکٹر اور تجارتی معاملات نشانہ بنایا گیا ہے پانچ نومبر سے شروع ھوا ہے یہ وہ پابندیاں جن میں براہ راست ایرانی عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس درمیان برطانیہ میں اسلامی جمھوریہ ایران کے سفارتخانے نے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن آ‏ئمو کےسکریٹری جنرل نام ایک خط میں امریکا کی غیر قانونی پابندیوں کی شکایت کی ہے اور کھا ہے کہ وہ ان پابندیوں کے اثرات کا خصوصی طور پر جائزہ لے۔
برطانیہ میں ایران کے سفیر حمید بعیدی نژاد نے بتایا کہ ایرانی سفارتخانے نے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سکریٹری جنرل کے نام خط میں ایرانی بحری جھازوں پر امریکا کی غیر قانونی پابندیوں کی مذمت کرتے ھوئےکھا کہ یہ اقدام بین الاقوامی بحری جھاز رانی کے اصولوں کے منافی اور سمندری جھاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے مراسلے میں ایرانی سفارتخانے نے مطالبہ کیا ہے کہ ان پابندیوں کا آئمو کی کونسل میں جائزہ لیا جائے۔

Add comment


Security code
Refresh