
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے کھا ہے کہ یمن میں جارح سعودی عرب کی جنگ کی آگ امریکا کے کھنے پر بھڑکی ھوئی ہے لیکن اس کے باوجود جنگ کے میدان میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کو کامیابی مل رھی ہے۔
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمدعبد السلام نے اپنے ایک بیان میں کھا ہے کہ جنگ کے محاذوں پر صورتحال کسی بھی لحاظ سے تشویش کا باعث نھیں ہے۔ ان کا کھنا تھا کہ یمن کے عوام اپن ملک اور وطن کے دفاع کے لئے دنیا کے طاقتورترین ملکوں سے نبرد آزما ہیں۔
انصاراللہ کے ترجمان نے کھا کہ جارح دشمن ھی مغربی علاقے الحدیدہ میں حالیہ جنگ کے نتائج کی ذمہ دار ہے۔ ان کا کھنا تھا کہ دشمن الحدیدہ صوبے میں رھائشی علاقوں اور بنیادی شھری تنصیبات کو تباہ و برباد کررھا ہے۔
یمنی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کھا کہ یمن کے بے گناہ عوام کے قتل عام کا ذمہ دار امریکا ہے کیونکہ یمن میں جو جنگ جاری ہے وہ امریکا کے ھی کھنے پر ہے۔
انھوں نے یمن کی جنگ میں امریکی ھتھیاروں کےسعودی عرب کے ذریعے غلط استعمال کا ذکرکرتے ھوئے کھا کہ یمن میں جتنے بھی جرائم انجام پارھے ہیں ان سب کا ذمہ دار امریکا ہے اور واشنگٹن کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سعودی عرب علاقے میں امریکی اور اسرائیلی ھتھیاروکا سب سے بڑا خریدار ہے۔
دریں اثنا یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرکےکھا ہے کہ یمن کے مغربی ساحلوں پر تازہ لڑائیوں میں شدت کے دوران اب تک ایک ھزار جارح سعودی فوجی ھلاک اور زخمی ھوچکے ہیں۔ یمن کی مسلح افواج نے ساتھ ھی یہ بھی اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی فوج کے لئے سپلائی لائن جبلیہ اور التحیتا کے علاقوں میں چار جانب سے کاٹ دی گئی ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے امریکا فرانس اور برطانیہ کی مدد سے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ اور خاص طورپر الحدیدہ بندرگاہ پر قبضہ کرنے کے لئے گذشتہ تیرہ جون سے اپنے حملے تیز کردئے ہیں لیکن اب تک سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو کسی طرح کی کامیابی نھیں مل سکی ہے۔
الحدیدہ بندرگاہ یمن کی ایسی واحد بندرگاہ رہ گئی ہے جس کے ذریعے یمن کے مظلوم اور محصور عوام کو انسان دوستانہ پھنچائی جاسکتی ہے اور سعودی عرب اس پر بھی قبضہ کرنا چاھتا ہے۔
اس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز کے شھر مقبنہ میں یمنی فوج کے ٹھکانوں پر جارح سعودی اتحاد کے حملے کو پسپا کردیا ہے اس کارروائی میں بھی جارح سعودی اتحادیوں کے بھت سے فوجیوں کو ھلاک کردیا گیا ہے۔
جنگ کے محاذوں پرصورتحال تشویشناک نھیں ہے،انصاراللہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 229

