
امارات اور عمان کے بعد اب بحرین نے بھی اسرائیلی وزیر معاشیات کو دورے کے دعوت دے دی۔
مھر خبررساں ایجنسی نے فلسطین کے مرکزاطلاعات کے حوالے سے رپورٹ دی کہ بحرین کی وزارت خارجہ نے باضابطہ طورپر اسرائیلی وزیر معاشیات کو منامہ کے دورے کی دعوت دی ۔ وہ آئندہ دنوں منامہ میں ھونے والے عالمی اقتصادی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کھنا ہے کہ اس کانفرنس میں شرکت کا مقصد بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ یہ کانفرنس عالمی بنک کے تعاون سے ھو رھی ہے جو اپنی نوعیت کی پانچویں عالمی کانفرنس ہے۔
واضح رھے کہ گذشتہ ماہ کے اواخر میں صھیونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو عمان کی دعوت پر مسقط کے دورے پرگئے جھاں انھوں نے عمانی فرمانروا سلطان قابوس بن سعید سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
واضح رھے کہ امریکی دباو میں آ کر بعض عرب ممالک قدس کی غاصب اور جابر صھیونی حکومت کے ساتھ روابط بڑھا رھے ہیں تاھم عرب حکمرانوں کے برعکس عرب عوام اسرائیل کے ساتھ روابط قائم کرنے کے سخت مخالف ہیں اور وہ اس قسم کے روابط کو فلسطین اور بیت المقدس پر صھیونی قبضے کے خلاف اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی جدوجھد سے خیانت سمجھتے ہیں۔
امارات اورعمان کے بعد اب بحرین بھی اسرائیل کے ساتھ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 255

