www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

309867
فلسطینی مجاھدین نے غزہ پر وحشیانہ صھیونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے اشکول پر میزائل سے حملہ کیا ہے ۔
المیادین کے مطابق غزہ پر حالیہ صھیونی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاھدین نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے اشکول میں بلدیہ کی عمارت پر میزائل سے حملہ کیا جس میں عمارت کو کافی نقصان پھنچا ہے ۔
المیادین نے بتایا ہے کہ فلسطینی مجاھدین کے اس میزائلی حملے کے بعد غزہ کے اطراف میں واقع غیر قانونی صھیونی کالونیوں میں خطرے کا سائرن بج گیایاد رھے کہ اتوار کی رات جنوبی غزہ پر غاصب صھیونی حکومت کے فضائی اور زمینی حملوں میں کم سے کم پانچ فلسطینی شھید اور متعدد زخمی ھوگئے۔
العالم نے بھی رپورٹ دی ہے کہ خان یونس کے مشرق میں صھیونی فوجیوں اور فلسطینی مجاھدین کے درمیان جھڑپ میں پانچ فلسطینی شھید ھوچکے ہیں ۔ العالم کے مطابق آخری اطلاع ملنے تک جھڑپ جاری تھی ۔
بعض رپورٹوں میں صھیونی فوج کے تازہ فضائی اور زمینی حملے میں شھید ھونے والے فلسطینیوں کی تعداد سات بتائی گئی ہے ۔فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ پر صھیونی فوج کی تازہ جارحیت کے بعد ایک بیان جاری کرکے اپنے مجاھدین کو چوکس رھنے کے احکامات صادر کردیئے ہیں ۔
تحریک حماس نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ صھیونی فوج کے حالیہ وحشیانہ حملوں میں شھید ھونے والے فلسطینیوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا ۔
جھاد اسلامی فلسطین کے القدس بریگیڈ نے تازہ صھیونی جارحیت کے بعد اپنے مجاھدین کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے ۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں داخلے کے سبھی راستوں کو القدس بریگیڈ کے جوانوں نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔
بعض ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کی فضاؤں میں صھیونی جنگوں کی طیاروں کی پرواز کا سلسلہ جاری ہے اور مشرقی خان یونس میں دھماکے کی متعدد آوازیں سنی گئی ہیں ۔ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مجاھدین نے مقبوضہ فلسطین کی غیر قانونی صھیونی کالونیوں پر کم سے کم دس راکٹ فائر کئے ہیں ۔
لبنان کے المیادین ٹی و ی نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ پر حالیہ حملے کے نتیجے میں جھڑپیں شروع ھوجانے کے بعد تل ابیب کے بن گوریون بین الاقوامی ھوائی اڈے کی طرف جانے والی تمام پروازوں کا راستہ بدل دیا گیا ہے ۔

Add comment


Security code
Refresh