
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی سیکٹروں پر جارح سعودی اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان پھنچایا ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے الحدیدہ کے ھوائی اڈے اور سولہ کلومیٹر نامی علاقے کی جانب سعودی اتحاد کی پیشقدمی کو بری طرح ناکام بنادیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس دوران ھونے والی جھڑپوں میں سعودی اتحاد کے کم سے کم چالیس فوجی ھلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ھوئے ہیں جبکہ دشمن کا بھت سا فوجی سازمان اور گاڑیاں بھی تباہ ھوگئیں۔
یحی سریع کے مطابق سعودی اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھاتے ھوئے علاقے سے پسپا ھونا پڑا ہے اور اس کے حوصلے پست ھوگئے ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی صوبے حجہ کے علاقے حیران میں بھی سعودی اتحاد کے فوجیوں ایک ٹولی کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔یمنی فوج کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان کے سرحدی علاقے میں واقع فوجی اھداف پر گولہ باری بھی کی ہے۔
جنوبی یمن کے مختلف سیکٹروں پر بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی اتحاد کے ٹھکانوں اور فوجی اڈوں پر زبردست گولہ باری کی ہے جس میں درجنوں سعودی فوجی اور ان کے اتحادی فوجی ھلاک اور زخمی ھوئے ہیں۔
درایں صوبہ الحدیدہ کے قائم مقام گورنر نے بتایا ہے کہ پچھلے ایک ھفتے کے دوران صوبے کے رھائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کی بمباری میں پینتیس عام شھری شھید اور ستر زخمی ھوئے ہیں جبکہ اسی کے قریب رھائشی مکانات اور سولہ کلومیٹر کے علاقے میں واقع تمام کارخانے تباہ ھوگئے ہیں۔
سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت اور چند دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دوھزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب عرب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔
چوالیس ماہ سے جاری سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے سولہ ھزار سے زائد یمنی شھری شھید اور دسیوں ھزار زخمی ھوئے ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ھونا پڑا ہے۔
الحدیدہ کے ھوائی اڈے پر قبضے کی سعودی کوشش ناکام
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 267

