
اقوام متحدہ کا کھنا ہے کہ یمن میں فوری جنگ بندی کی کوششیں ناکام ھوئیں تو تباہ کن قحط آ سکتا ہے۔
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کا سلامتی کونسل میں بریفنگ میں کھنا تھا کہ یمن میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کے تحت سویڈن میں مذاکرات کی تجویز ہے۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں فوری جنگ بندی کی کوششیں ناکام ھوئیں تو تباہ کن قحط آ سکتا ہے، جس پر قابو پانا آسان نھیں ھو گا۔
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کا سلامتی کونسل میں بریفنگ میں کھنا تھا کہ یمن میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کے تحت سویڈن میں مذاکرات کی تجویز ہے۔ انھوں نے کھا کہ دونوں فریقین نے شرکت کی یقین دھانی کرائی ہے۔ مذاکرات کی تاریخ طے نھیں ھوئی، اس سے قبل وہ آئندہ ھفتے یمن کا دورہ کریں گے۔
واضح رھے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوھزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ھزار یمنی شھری شھید اور زخمی ھوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ھوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رھنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سھولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منھدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اھداف تک پھنچنے میں بری طرح ناکام ھوگیا ہے۔
یمن میں قحط سالی کا خدشہ: اقوام متحدہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 296

