www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

126843
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بھیانک آتشزدگی کے نتیجے میں ھلاک ھونے والوں کی تعداد ستر سے تجاوز کرگئی ہے۔
امریکی حکام نے اس سے پھلے کھا تھا کہ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد ترسٹھ ہے۔ خبروں میں بتایا گیا ہے حادثے میں چھے سو اکتیس افراد لاپتہ ہیں۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی دو نومبر سے شروع ھوئی ہے اور تیزھواؤں کی وجہ سے وہ تیزی کے ساتھ پھیل گئی۔ اس بھیانک اور خوفناک آتشزدگی میں اب تک بارہ ھزار مکانات اور تجارتی مراکز جل کر راکھ ھوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ بتیس ھزار ھیکٹر جنگلات تباہ ھوگئے ہیں۔
خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت نو سو پچاس فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
آتشزدگی کا سب سے زیادہ اثر کیلی فورنیا کے شمالی علاقے میں ہے - آتشزدگی کی لپیٹ میں بیک وقت کیلی فورنیا کے تین علاقے آئے ہیں۔
خوفناک آتشزدگی پر صدر ٹرمپ کی بے حسی پر کیلی فورنیا کے باشندے سخت ناراض ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh