
چین کے صدر نے اپنے ملک کے خلاف تجارتی جنگ کی بابت امریکہ کو خبردار کیا ہے۔
پاپوا نیوگنی میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے سربراھی اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے چین کے صدر شی جن پھنگ نے کھا کہ امریکہ کو تجارتی جنگ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
چین کے صدر نے دنیا میں آزادانہ تجارت کی تقویت کو ضروری قرار دیتے ھوئے کھا کہ امریکہ نے چین کے خلاف جو تجارتی جنگ شروع کی ہے اس میں کسی کی جیت نھیں ھوگی۔
دوسری جانب امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے چینی صدر کے بیان پر ردعمل ظاھر کرتے ھوئے کھا ہے کہ جب تک چین اپنا راستہ تبدیل نھیں کرتا اس کے خلاف تجارتی جنگ جاری رھے گی۔
امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کا آغاز اس وقت ھوا تھا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں براس آٹھ مارچ کو چین سے اسٹیل اور ایلمونیم کی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کردی تھی۔امریکہ اور چین اب تک ایک دوسرے کے خلاف تین سو ارب ڈالر مالیت کی اشیا پر ڈیوٹی عائد کرچکے ہیں۔
تجارتی جنگ کی بابت چین کا امریکہ کو سخت انتباہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 269

