
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایران کے سفارتخانے نے فاطمیون کو بنانے میں ایران کے کردار سے متعلق امریکی ادارے کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ھوئے اسے مسترد کردیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایران کے سفارتخانے نے ایک بیان میں مشرق وسطی کے امریکی اسٹڈی سینٹر کی حالیہ رپورٹ کو تعصب پر مبنی قرار دیتے ھوئے کھا کہ یہ رپورٹ افغانستان میں ایران فوبیا کے مقصد سے تیار کی گئی تا کہ افغان معاشرے میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ھو اور الزامات اور نکتہ چینی کا سلسلہ شروع ھو۔
ایران کے سفارتخانے نے اپنے بیان میں امریکی رپورٹ کو غیر مستند قرار دیتے ھوئے کھا کہ اس قسم کی رپورٹوں کا مقصد علاقے سے باھر کے عناصر کی جانب سے ایران اور افغان حکومت اور عوام کے اچھے تعلقات کو نقصان پھنچانا ہے۔
واضح رھے کہ فاطمیون گروہ افغان عوام کی جانب سے شام میں حضرت زینب(س) کے حرم مطھر کے دفاع کیلئے تشکیل پایا ہے اور فاطمیون گروہ نے شام میں دھشتگردوں کے حملوں کا دفاع کرنے کے علاوہ افغانستان میں کسی بھی قسم کا کوئی منفی رد عمل نھیں دکھایا۔
فاطمیون سے متعلق امریکہ کے دعوے من گھڑت ہیں: ایران
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 298

