www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

845075
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر کے بیان کا سخت جواب دیتے ھوئے کھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے حقائق کے بارے میں مزید اطلاعات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان کے بارے میں دیئے گئے بیان کے جواب میں اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ ٹرمپ ریکارڈ درست کریں اور حقائق کو صحیح طریقے سے درک کریں-
عمران خان کا کھنا تھا کہ امریکا اور ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کے بجائے اپنی ناکامیوں کا جائزہ لے-
پاکستانی وزیراعظم نے کھا کہ گیارہ ستمبر کے واقعات میں ایک بھی پاکستانی ملوث نھیں تھا لیکن اس کے باوجود پاکستان نے دھشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ھونے کا فیصلہ کیا-
انھوں نے کھا کہ پاکستان نے اس جنگ میں پچھتر ھزار جانیں دیں اور ایک سو تیس ارب ڈالر کا نقصان برداشت کیا- عمران خان نے کھا کہ امریکا کی طرف سے ملنے والی بیس ارب ڈالر کی امداد پاکستان کو ھونے والے نقصان کے مقابلے میں نہ ھونے کے برابر ہے-
واضح رھے کہ امریکی صدر نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں کھا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو سالانہ ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی امداد دی جاتی رھی جو اب بالکل نھیں دی جائے گی، ٹرمپ کا کھنا تھا کہ پاکستان نے اب تک امریکا کے لئے کچھ نھیں کیا-

Add comment


Security code
Refresh