
لیبیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ داعش دھشت گرد گروہ نے شھر سرت کے علاقے وادی الحنیوہ میں چیک پوسٹ قائم کر دی ہے جس سے وھاں کے عوام میں خوف و ھراس پیدا ھو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لیبیا کے حکام نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ شھر سرت کے مشرق میں پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع الحنیوہ میں داعش دھشت گرد گروہ نے ایک چیک پوسٹ قائم کر دی ہے۔اس چیک پوسٹ پر داعشی عناصر گاڑیوں کو روک کر ان کے کاغذات چیک کر رھے ہیں اور مسافروں اور ڈرائیوروں سے ان کی معلومات حاصل کر رھے ہیں۔
شھر سرت شمالی لیبیا میں دارالحکومت طرابلس سے چار سو پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جھاں سے فوج نے داعش دھشت گردوں کا صفایا کر دیا تھا۔اس وقت یہ دھشت گرد عناصر شھر کے اطراف میں موجود ہیں اور سرکاری فوجیوں کو نشانہ بنا رھے ہیں۔
لیبیا: سرت میں داعش دھشت گرد گروہ کی سرگرمیاں
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 245

