www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

449597
اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ بیت المقدس میں مزید چار ھزار یھودی بستیوں کی تعمیر کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل یوسف العثیمین نے سنیچر کو ایک بیان میں کھا ہے کہ مقبوضہ زمینوں پر تعمیر ھونے والی تمام یھودی بستیاں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر غیرقانونی اور ناجائز ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے الخلیل میں یھودی بستیوں کی تعمیر کے صھیونی حکومت کے فیصلے کو خطرناک اقدام قرار دیا اور کھا کہ ان اقدامات کا مقصد شھرالخلیل پر اسرائیلی پالیسیوں کو مسلط کرنا اور اس شھر کے قدیمی حصے کو یھودی رنگ دینا ہے۔
یوسف العثیمین نے کھا کہ صھیونی حکومت کی جانب سے یھودی بستیوں کی تعمیر ملت فلسطین کے حقوق کی کھلی پامالی اور بین الاقوامی قراردادوں کو خاطر میں نہ لانے کے ساتھ ھی خودمختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کی راہ میں روکاوٹ ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیئیس دسمبر دوھزار سولہ کو ایک قرار داد منظور کی تھی جس میں مقبوضہ فلسطین میں یھودی بستیوں کی تعمیر کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تاھم اسرائیل نے گذشتہ مھینوں میں مقبوضہ زمینوں پر یھودی بستیوں کی تعمیر کو توسیع دینے کا عمل تیز کر دیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh