اسرائیل کے متعدد صحافیوں نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولیعھد محمد بن سلمان نے حال ھی میں اسرائیل کے خفیہ دورے کے موقع پر صھیونی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
مھر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ھفتہ اسرائیلی ریڈیو نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے ایک شھزادے نے اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا جس میں اس نے اسرائیلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق سعودی عرب کے شھزادے نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل حکام کے ساتھ سازشی مذاکرات میں حصہ لیا۔ اب اسرائیل کے متعدد صحافیوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام سے حال ھی میں جس سعودی شھزادے نے خفیہ ملاقات کی تھی وہ سعودی عرب کے ولیعھد محمد بن سلمان تھے۔ تاھم ابھی تک سعودی حکام نے اس خفیہ دورے کے حوالے سے کچھ نھیں کھا ہے۔
واضح رھے کہ ماضی میں بھی سعودی شھزادوں کی جانب سے صھیونی حکام سے ھونے والی خفیہ ملاقاتوں کی خبریں بھی سامنے آتی رھی ہیں۔
سعودی شھزادے کا خفیہ دورہ اسرائیل
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 187