عالمی تقریب مذاھب اسلامی فورم نے اسلامی ملکوں اور عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ روھنگیا مسلمانوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔
تقریب مذاھب اسلامی فورم کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے اپنے ایک بیان میں کھا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور اسلامی تعاون تنطیم اور دنیا کے تمام اصلاح پسند، روھنگیا مسلمانوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔
آیت اللہ محسن اراکی نے میانمار کے مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام کی مذمت کرتے ھوئے کھا کہ عالمی اداروں کی خاموشی کے درمیان انتھا پسند بدھسٹوں کے ھاتھوں، جس بھیانک طریقے سے مسلمانوں کا قتل کیا جا رھا ہے اس کا تصور بھی ممکن نھیں۔
تقریب مذاھب اسلامی فورم کے سربراہ نے کھا ہے کہ تمام اسلامی ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ھوں اور روھنگیا مسلمانوں کے قتل عام بند کرانے نیز قتل عام کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹھرے میں لانے کے لیے عملی قدم اٹھائیں۔
آیت اللہ محسن اراکی نے تجویز پیش کی کہ عالمی تقریب مذاھب اسلامی فورم حکومت میانمار اور روھنگیا مسلمانوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے تاکہ میانمار کے تمام شھریوں کو انصاف اور برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ھوسکیں۔
حکومت میانمار اور روھنگیا مسلمانوں کے درمیان مذاکرات کی پیشکش، محسن اراکی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 179