www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

319849
روس کے وزیرخارجہ نے کھا ہے کہ ماسکو شام کی قانونی حکومت کی درخواست پر دھشتگردی کے خلاف جنگ میں حصہ لے رھا ہے اور حزب اللہ بھی اسی بنیاد پر شام میں سرگرم عمل ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے امان میں پیرکو اردن کے وزیرخارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کھا کہ جو ملک بھی دمشق کی اجازت کے بغیر شام میں سرگرم ہے اس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
روس کے وزیرخارجہ نے مزید کھا کہ دھشتگردی مخالف نام نھاد بعض امریکی اتحادیوں کی شام میں جبھة النصرہ دھشتگرد گروہ کی حمایت ناقابل قبول ہے۔
اس پریس کانفرنس میں اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے تاکید کے ساتھ کھا کہ اردن چاھتا ہے کہ شام میں امن قائم ھو اور وہ خودمختار رھے اور یہ کہ وہ شام کی جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
ایمن الصفدی نے کھا کہ شام میں کم کشیدگی والے علاقوں خاص طور پر ملک کے جنوبی علاقوں میں کشیدگی کم کرنے کے لئے روس اور اردن کے درمیان تعاون بخوبی جاری ہے۔

Add comment


Security code
Refresh