فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Saturday, 20 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

926547
شام کے سیکورٹی اداروں نے دھماکہ خیز مواد کا حامل بکرا دمشق منتقل کئے جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
شام کے الاخباریہ ٹی وی چینل پر نشر ھونے والی ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ سیکورٹی فورس کے اھلکار میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے مویشویوں سے بھری ایک گاڑی کی تلاشی لے رھے ہیں۔
اس دوران وہ دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی جانب متوجہ ھوتے ہیں جسے ایک بکرے کے جسم میں چھپایا گیا تھا۔
گاڑی کے ڈرائیور نے تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ دمشق کے نواحی علاقے زاکیہ سے دارالحکومت کے علاقے نھر عیشہ کی جانب جا رھا تھا۔
اس سے پھلے اسی شاھراہ پر شامی فوج نے ایک ایسی گائے کا بھی پتہ لگایا تھا جس کے جسم میں دھشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد چھپا رکھا تھا۔
دھشت گرد اس گائے کے ذریعے دمشق میں دھماکہ کرنا چاھتے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh