امیر قطر نے اس جانب اشارہ کرتے ھوئے کہ قطر کے محصور عوام کے لئے خوراک و دواؤں کی فراھمی کا واحد راستہ اسلامی جمھوریہ ایران ہے، تاکید کے ساتھ کھا ہے کہ سعودی عرب اور تین عرب ممالک دوحہ حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کر رھے ہیں۔
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے امریکی سی بی ایس ٹی وی چینل سے گفتگو میں اس سوال کا جواب دیتے ھوئے کہ سعودی عرب اور تین عرب ممالک ایران کے ساتھ حد سے زیادہ دوستی کا الزام لگاتے ہیں، کھا ہے کہ ایران، قطر کا ایک پڑوسی ملک ہے اور ایران کے ساتھ قطر کے تعلقات، سعودی عرب اور ان تین عرب ملکوں کے مقابلے میں کھیں زیادہ وسیع ہیں۔
امیر قطر نے اکّیس برس قبل اور اپنے والد حمد جن خلیفہ آل ثانی کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کی کوشش کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ تاریخ سے یہ بات واضح ہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی قطر میں حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔
انھوں نے کھا کہ امریکہ نے دوحہ سے درخواست کی تھی کہ قطر میں طالبان کی میزبانی کی جائے اور اس گروہ کو دفتر کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ امریکہ اس گروہ سے مذاکرات کر سکے۔
امیر قطر نے بحران کے حل کے لئے بائیکاٹ کرنے والے چاروں عرب ملکوں کے ساتھ ھراہ راست مذاکرات کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کرتے ھوئے کھا کہ قطر اختلافات کا خاتمہ ضرور چاھتا ہے مگر قومی اقتداراعلی سے بڑھ کر کوئی چیز نھیں ہے۔
انھوں نے کھا کہ قطر اپنے داخلی امور میں کسی کو بھی مداخلت کرنے کی ھرگز اجازت نھیں دے گا جبکہ بائیکاٹ کرنے والے عرب ممالک، قطر کی آزادی اور آزادی بیان کے خلاف ہیں۔
ادھر بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے چار عرب ملکوں کے مطالبات کی تکمیل کے لئے خلیج فارس تعاون کونسل میں قطر کی رکنیت معطل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انھوں نے کھا کہ قطر نے اگر اپنا موقف تبدیل نھیں کیا تو بحرین، خلیج فارس تعاون کونسل کے آئندہ سربراھی اجلاس میں شریک نھیں ھو گا۔
سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان اور کویت، خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین جیسے اس کے عرب اتحادی ملکوں نے پانچ جولائی دو ھزار سترہ سے یہ کھتے ھوئے کہ دوحہ، ریاض کی زیر قیادت عرب اتحاد کے ساتھ نھیں ہے، قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع اور اس ملک کا تینوں راستوں سے محاصرہ کر رکھا ہے۔
سعودی عرب، قطر میں حکومت تبدیل کرنا چاھتا ہے، امیر قطر
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 194