جمھوری اسلامی ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے شام کی سرزمین سے داعش دھشت گرد گروہ کی بنیاد کو اکھاڑ پھینک دیئے جانے کی خبر کو ایران اور پورے علاقے کے عوام کے لئے باعث خوشی قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے تھران میں زراعت سے متعلق پانچویں ملک گیر کانفرنس سے اپنے خطاب میں داعش دھشت گرد گروہ کی شکست پر رھبر انقلاب اسلامی، فوج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، خاص طور سے میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ایرانی سفارتکاروں کو مبارک پیش کی اور کھا کہ داعش ایک دھشت گرد گروہ ہے جسے بعض بڑی طاقتوں اور علاقے کی بعض رجعت پسند حکومتوں نے جنم دیا اور اسے مسلح کیا تھا۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا کہ ایران، روس اور ترکی کے صدور بدھ کو سوچی میں ایک سہ فریقی اجلاس میں شام اور علاقے کی صورت حال اور مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
داعش پر فتح کا اعلان ایران سمیت سب کی خوشی کا باعث، حسن روحانی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 216