اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے سوچی میں روس اور ترکی کے صدور سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ایران روس اور ترکی کے سہ فریقی سربراھی اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے شھر سوچی پھنچے ہیں۔
ایران اور روس کے سربراھان مملکت نے اپنی ملاقات میں اھم دوطرفہ معاملات سمیت علاقائی اور عالمی مسائل منجملہ شام میں قیام کے طریقوں پر بات چیت کی۔
سوچی میں ایران روس اور ترکی کا سہ فریقی اجلاس شام سے متعلق آستانہ مذاکرات کے نتائج اور شام میں سیاسی عمل کو یقینی بنانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لئے ھورھا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران اور ترکی کے صدور کے درمیان بھی سوچی میں ملاقات انجام پائی۔
دونوں ملکوں کے سربراھوں کی ملاقات میں باھمی دلچسپی کے معاملات زیرغور آئے ۔
ایران کے صدر کی روس اور ترکی کے صدور سے ملاقات
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 214